تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عبدالرزاق کی قیادت میں پاکستان اوور فورٹی ٹیم کا اعلان، شاہد آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل

عبدالرزاق کی قیادت میں پاکستان اوور فورٹی ٹیم کا اعلان، شاہد آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہہ نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے، جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی 343 بین الاقوامی میچز میں کی، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اسکور کیے اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ قومی اسکواڈ میں اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی شامل ہیں، جنہوں نے 524 انٹرنیشنل میچز میں 11 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 2 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز بنا چکے ہیں اور مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی سہیل خان، ذوالفقار بابر، تابش خان اور سابق وکٹ کیپر ہمایوں فرحت سمیت شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔

لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے ٹیم کی تشکیل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکواڈ پاکستان کرکٹ کی مضبوطی اور تسلسل کو ویٹرن سطح پر نمایاں انداز میں پیش کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے