ذیشان حسین
کراچی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے اپنی مقبول کرکٹ لیگ آئی او بی ایم سپر لیگ (ISL) سیزن 2 کی ٹرافی اور کِٹ رونمائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ 20 سے 31 اکتوبر 2025 تک اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوگا۔
تقریب میں معروف کھیلوں کے اینکر یحییٰ حسینی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ ایڈووکیٹ ہنا عیسیٰ (ایسا لیبارٹریز)، نبحان ایس کریم (ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز، آئی او بی ایم) اور حسن عرفان (ہیڈ آف اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، آئی او بی ایم) بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں ٹیموں کی آفیشل کِٹس اور آئی ایس ایل سیزن 2 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی، جس سے طلبہ و طالبات میں جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوگیا۔ معزز مہمانوں نے آئی او بی ایم کی جانب سے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی قیادت اور ٹیم ورک کے جذبے کو سراہا۔
اس لیگ میں ملک کی معروف جامعات کی ٹیمیں — آئی او بی ایم، آئی بی اے، فاسٹ، انڈس یونیورسٹی، کے ایس بی ایل، ایس زیڈ اے بی یو ایل اور ڈیننگ اسکول آف لا، شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں اور بھرپور کرکٹ ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے۔