لاہور/ کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے اور 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مختصر کیا جائے گا۔
شان مسعود قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تین نئے کھلاڑی، آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں جنوبی افریقہ، جو حالیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فاتح ہے، پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر کو لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے، جو 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہیں گے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ قومی کھلاڑی آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ اظہر محمود اور دیگر کوچز کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کا آغاز کریں گے ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابر اعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔
میچ شیڈول:
12 تا 16 اکتوبر – پہلا ٹیسٹ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
20 تا 24 اکتوبر – دوسرا ٹیسٹ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
28 اکتوبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
31 اکتوبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
یکم نومبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
4 نومبر – پہلا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
6 نومبر – دوسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
8 نومبر – تیسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد۔