Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات۔سجاس کی جانب سے مذمت وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں

اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات۔سجاس کی جانب سے مذمت وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ( سجاس) کے عہدیداران اور جملہ ممبران نے سینیر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس وکراچی پریس کلب کے رکن زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات کی مذمت کی ہے، کراچی میں اب صحافیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے فیروز آباد پولیس تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے سینیئر صحافی زاہد غفار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور لوٹ مار کرتے ہوئے قیمتی اشیاء سے محروم کردیا، واقعہ اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نشان دہی کرتا ہے، کراچی شہر میں صحافیوں کی جان و مال غیر. محفوظ ہونے لگی ہے زاہد غفار کو اس قبل بھی اسلحہ کے زور پراس وقت لوٹا گیا تھاجب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال سے گھر واپس جا رہے تھے، سجاس نے ارباب اختیار بالخصوص وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے فوری کارروائی کرکے زاہد غفار کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے