Home / اہم خبریں / این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:نمبر دو سیڈ شان نمت کوارٹر فائنل میں ہار گئے اسجد اقبال،نسیم اختر،سہیل شہزاد اور اویس اللہ منیر نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:نمبر دو سیڈ شان نمت کوارٹر فائنل میں ہار گئے اسجد اقبال،نسیم اختر،سہیل شہزاد اور اویس اللہ منیر نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سہیل شہزاد نے نمبر دو سیڈ اسلام آباد کے شان نمت کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر48ویں این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،پنجاب کے اویس اللہ منیر نے اسلام آباد کے عبدالجاوید کے خلاف پہلے چاروں فریمز ہارنے کے بعد مسلسل پانچ فریمز جیت کر فائنل فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا،پنجاب کے نسیم اختر نے سابق ورلڈ چیمپئن احسن رمضان کو کوارٹر فائنل میں زیر کیااور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی،کوارٹر فائنل میچوں میں کوئی سنچری بریک نہیں کھیلا جا سکا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ میں اتوار کوچاروں کوارٹر فائنل کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے پنجاب کے شاہد آفتاب کو سخت مقابلے کے بعد5-4سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی،ان کی جیت کا فریم اسکور 58-26،0-81،28-70،39-68،71-42،68-30،58-71،77-42اور68-37رہا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں پنجاب کے نسیم اختر نے سابق ورلڈ چیمپئن پنجاب کے احسن رمضان کو 5-3سے زیر کر کے ٹاپ فور میں جگہ پکی کی۔ان کی جیت کا فریم اسکور 1-72،8-71،74-01،68-58،58-07،57-39،50-74اور87-24رہا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں سندھ کے سہیل شہزاد نے نمبر دو سیڈ اسلام آباد کے شان نمت کو 5-3سے قابو کیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سہیل شہزاد کی جیت کا فریم اسکور 69-14،77-30،13-65،82-04،71-02،32-99،48-52اور64-17رہا۔شان نمت نے چھٹے فریم میں 99کا بریک بھی کھیلا تھا۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پنجاب کے اویس اللہ منیر نے ابتدائی چار فریمز ہارنے کے باجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسلام آباد کے عبدالجاوید کو 5-4سے مات دی اور سیمی فائنل کے لئے راہ ہموار کی،اویس اللہ منیر کی جیت کا فریم اسکور 30-68،0-96،1-89،12-70،78-07،98-01،66-40،67-0اور76-53رہا۔سیمی فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہوگا،پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کے اسجد اقبال کا مقابلہ پنجاب کے نسیم اختر سے اور دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے سہیل شہزاد کا مقابلہ پنجاب کے اویس اللہ منیر سے ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے