Home / اہم خبریں / کراچی میں اینٹی کرپشن ویسٹ زون کی ٹیم نے تیموریہ پولیس کے تفتیشی آفیسر کو رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا- ویڈیو اس خبر میں دیکھیں

کراچی میں اینٹی کرپشن ویسٹ زون کی ٹیم نے تیموریہ پولیس کے تفتیشی آفیسر کو رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا- ویڈیو اس خبر میں دیکھیں

کراچی (رپورٹ زوہیب عتیق) کراچی میں اینٹی کرپشن ویسٹ زون کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈاکٹر منظور وسان کو شکایت موصول ہوئی کہ تیموریہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن کے سب انسپکٹر زاہد حسین نے مدعی ندیم اختر سے 50 ہزار رشوت طلب کی جس پر فوری کارروائی عمل میں لاکر کرپشن کے خاتمے کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بناتے ہوۓ سرکل آفیسر سینٹرل کامران میمن نے رنگے ہاتھوں زاہد حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 19 سال 2018 درج کرلیا- ڈپٹی ڈاٸریکٹر ویسٹ اینٹی کرپشن ڈاکٹر منظور وسان کے مطابق کرپشن میں کوئی بھی عناصر ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ اسے عبرت کا نشان بناکر علاقہ عوام و شہریوں کو کرپشن سے نجات دلاکر ہر ممکنہ طور پر ریلیف فراہم کرنا ناصرف ہماری ڈیوٹی بلکہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے