Home / اہم خبریں / متحدہ کے رہنماوں کی ق لیگ سندھ کے صدر سے ملاقات, امین الحق۔ جاوید حنیف۔ حسان صابر کی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر طارق حسن سے بات چیت

متحدہ کے رہنماوں کی ق لیگ سندھ کے صدر سے ملاقات, امین الحق۔ جاوید حنیف۔ حسان صابر کی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر طارق حسن سے بات چیت

کراچی, ( رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق ناٸب ناظم کراچی محمد طارق حسن سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر امین الحق۔ جاوید حنیف۔ حسان صابر کی قیادت میں و دیگر کے ہمراہ طارق حسن کی رہاٸشں گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ کے رہنماوں نے ایم کیو ایم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے سیمینار بعنوان "ضلعی خود مختاری و آٸینی ذمہ داری ” کا دعوت نامہ دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینٸر ناٸب صدر سراٸے نیاز خاصخیلی۔ صوباٸی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ ناٸب صدور عبد القیوم خان۔ شاہد عباسی۔ نعیم خان۔ رمیز منظور روفی۔ مشرف علی۔ ڈاکٹر دیبہ کرمانی۔ علی عظمت میمن۔ وسیم انجم دیگر موجود تھے اس موقع پر متحدہ و ق لیگ کے رہنماوں میں جنرل الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ملک بلخصوص صوبہ سندھ میں انتخابات کے سلسلے رابطے وسیع کرنے پر زور دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح، کراچی کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی: مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ فلائی اوور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے