Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی مزمل قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہو گئے

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی مزمل قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہو گئے

کراچی، ٕٕ(رپورٹ، ذیشان حسین) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی مزمل قریشی کی پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و کنوینر ضلع شرقی آصف خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں صدر پی ایس 102 و ممبر ضلع شرقی ریاض بلوچ اور ممبر سندھ کونسل حاکم علی جسکانی بھی موجود تھے ملاقات میں آئیندہ ہونے والے عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سابق ایم این اے، ایم پی اے ایم کیو ایم مزمل قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق ایم کیو ایم کے ایم این اے، ایم پی اے مزمل قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر اصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے یہ بھی کہا ائندہ ہونے والے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد اصف خان نے کہا کے ہم مزمل قریشی بھائی اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمعولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح، کراچی کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی: مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ فلائی اوور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے