Home / اہم خبریں / ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا فرض ہے- سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا فرض ہے- سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا فرض ہے- جمعۃالمبارک کو ملک گیر سطح پر یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا جائیگا- مساجدوں میں ملعونہ آسیہ مسیح کو سزائے موت دینے کیلئے قراردادیں اور مطالبات منظور کئے جائینگے- علماء کرام حرمت رسول کے تحفظ اور گستاخی کرنیوالے ملعونوں پر شریعت کی روشنی میں آگاہی دیں- پاکستان کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے- اعلیٰ عدلیہ سے عوام ملعونہ آسیہ کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی بھرپور امیدیں لگائے ہوئے ہیں- ملعونہ آسیہ مسیح کو آئینی طور پر عوام پھانسی کے تختہ پر دیکھنا چاہتے ہیں- شریعت اور ملک کے آئین میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے- آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں- یہ یاد رکھا جائے عدلیہ کی آزادی کیلئے پاکستان سنی تحریک نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے اور 12 مئی کو دہشتگردوں نے ہمارے ذمہ دار سہیل قادری کو علیٰ اصبح عدلیہ تحریک کا ساتھ دینے پر شہید کردیا تھا- عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں- آسیہ ملعونہ کیس میں کسی دباؤ میں آئے بغیر شریعت اور آئین کی روشنی میں فیصلہ کی امید رکھتے ہیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی سے ہی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا- علماء کرام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جو بھی کال دینگے عاشقان رسول لبیک کہیں گے- پاکستان مدینہ منورہ کے بعد دنیا کی دوسری ریاست ہے جو دین اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے- غربت کو ختم کرنے اور عوام کو انصاف تعلیم، صحت اور حقوق فراہم کرنے کیلئے ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے