Home / اہم خبریں / پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لئے لسٹیں جاری

پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لئے لسٹیں جاری

لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لئے لسٹیں جاری کر دی گئی۔ چند روز قبل سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز۔ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ لسٹوں کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو 10 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں درج ذیل ریجنز اور اضلاع کو ترتیب وار تقسیم کیا گیا ہے۔
ریجن لاہور
ضلع لاہور میں 51

ریجن شیخوپورہ
ضلع شیخوپورہ میں 66
ضلع قصور میں 51
ضلع ننکانہ میں 619

ریجن گجرانوالہ
ضلع گجرانوالہ میں 89
ضلع سیالکوٹ میں 31
ضلع گجرات میں 14
ضلع نارووال میں 10
ضلع منڈی بہاؤ الدین میں 12
ضلع حافظ آباد میں 16

ریجن راولپنڈی
ضلع راولپنڈی میں 41
ضلع جہلم میں 39
ضلع اٹک میں 17
ضلع چکوال میں 9

ریجن سرگودھا
ضلع سرگودھا میں 136
ضلع خوشاب میں 47
ضلع میانوالی میں 51
ضلع بھکر میں 73

ریجن فیصل آباد
ضلع فیصل آباد میں 533
ضلع جھنگ میں 70
ضلع چنیوٹ میں 16
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 53

ریجن ساہیوال
ضلع ساہیوال میں 28
ضلع اوکاڑہ میں 18
ضلع پاک پتن میں 15

ریجن ملتان
ضلع ملتان میں 20
ضلع خانیوال میں 319
ضلع وہاڑی میں 7
ضلع لودھراں میں 58

ریجن ڈیرہ غازی خان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں 134
ضلع مظفر گڑھ میں 97
ضلع راجن پور میں 52
ضلع لیہ میں 41

ریجن بہاولپور
ضلع بہاولپور میں 60
ضلع بہاولنگر میں 49
ضلع رحیم یار خان میں 101
مجموعی طور پر صوبہ پنجاب میں 3143 عطائی و جعلی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں (ترتیب دی گئی لسٹوں کے مطابق) جبکہ صوبہ بھر میں سب سے ذیادہ عطائی و جعلی ڈاکٹر ضلع ننکانہ میں 619 اور سب سے کم ضلع وہاڑی میں 7 کام کر رہے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے