تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ پولیس کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے خوشخبری- تمام مسائل کا حل ون کلک پر

سندھ پولیس کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے خوشخبری- تمام مسائل کا حل ون کلک پر

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) اے آئی جی ویلفیئر سندھ۔ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے خوشخبری- تمام مسائل کا حل ون کلک پر- سندھ پولیس ویلفیئر برانچ کے آئی ٹی سیکشن میں تمام ملازمین کا ڈیٹا شامل کرلیا گیا۔ آئی جی سندھ کے احکامات پر آئی ٹی سیل کے افتتاح کے فورا بعد ڈیٹا شامل کیا گیا- جدید سسٹم کے ذریعے سندھ پولیس کے ملازمین کی فلاح و بہبود کا کام فورا ممکن ہوگا- امدای رقوم، میرج گرانٹس ممکنہ حادثات اور طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی- مرکزی آئی ٹی سیکشن ویلفیئر برانچ سے آن لائن ہوگی- سسٹم سے پولیس ملازمین کو بروقت اور فوری سہولیات میسر آسکیں گی۔ صوبائی سطح پر ویلفیئر برانچز میں فلاح و بہبود کے حوالے سے درخواستیں ارسال ہونگی- درخواست ارسال ہوتے ہی سندھ پولیس ویلفیئر برانچ کے آئی ٹی سیکشن پر آن لائن منتقل ہوجائیں گی- تمام تر قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جملہ راست اقدامات بروقت اٹھایا جائیگا- اس ضمن میں درخواست دہندگان پولیس ملازمین کو بھی باقاعدہ آگاہ کیا جائیگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے