Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، بدنام زمانہ ڈکیت ممتاز مقابلے میں ہلاک

میاں چنوں میں پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، بدنام زمانہ ڈکیت ممتاز مقابلے میں ہلاک

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں چھب کلاں 173 پندرہ ایل میں پولیس مقابلہ۔ کانسٹیبل محمد اقبال شہید جبکہ بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری شکیل عرف شکیلا ہلاک۔ تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ڈکیت ممتاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چھب کلاں میں ڈکیتی کی غرض سے موجود ہیں جس پر تھانہ چھب کلاں کی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور 173 پندرہ ایل میں پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل محمد اقبال شہید ہوگیا اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری شکیل عرف شکیلا ہلاک ہوگیا جبکہ باقی فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریگی اور شہریوں کے قیمتی جان ومال کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے خانیوال میں کہیں چھپنے کو جگہ نہ ملے گی اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے