تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ہائیکورٹ نے اینکر اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیس کا فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے اینکر اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ہائیکورٹ نے اینکر اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کی رضامندی سے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹادی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت میں اپیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کو سیشن کورٹ میں اپیل کرنی چاہے براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا ہر ٹائگر پیپلز پارٹی کیلئے حلیم عادل شیخ ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار
https://www.nopnewstv.com/every-tiger-of-pti ‎

عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ پوسٹمارٹم کی درخواست دینے والے وکیل کا عامر لیاقت کے اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم سے میت کی بے حرمتی ہوگی, پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد ہی میت کی تدفین عمل میں آئی تھی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عامرلیاقت کی موت وجہ جاننے کے لیے انکوائری کرانے کی درخواست مجسٹریٹ کے پاس دائر کی تھی، 10 جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی باڈی کا بیرون جائزہ لیا تھا، پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے