Home / اہم خبریں / جماعت اہلسنت پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

جماعت اہلسنت پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی جماعت اہلسنت پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ لاڑکانہ میں ہونے والے عظیم الشان “روحانی اجتماع یا رسول اللہ سنی کانفرنس” کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور دعوتی مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں حاجی محمد حنیف طیب، علامہ محمد اکرم سعیدی، علامہ ابرار احمد نورانی، صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات، علامہ خلیل الرحمن چشتی، نسیم احمد صدیقی نوری اور دیگر نے شرکت کی، دوسری جانب جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری نے سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی اور لاڑکانہ اسٹیڈیم میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر کر دیا
https://www.nopnewstv.com/out-of-the-playoffs ‎

جبکہ اس موقع پر محمد اکرم سعیدی، صاحبزادہ سلطان سلمان، صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات، عبدالعزیز خان، محمد مجید اعوان، توصیف احمد جونیجو اور دیگر شریک تھے جبکہ پیر محمد خالد سلطان قادری نے علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی سے ملاقات کی اور لاڑکانہ میں عظیم الشان روحانی اجتماع رسول اللہ صلی کانفرنس کی دعوت ملاقات میں علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی علیہ رحمۃ اللہ کی مزار پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر علامہ غلام محمد اکرم سعیدی، صاحبزادہ سلطان سلمان سلطان، صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات اور دیگر نے شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے