Home/اہم خبریں/سٹی مراتھون 2022، کی سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد، کمشنر نے افسران کے ہمرارہ روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اطمینان کا اظہار
سٹی مراتھون 2022، کی سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد، کمشنر نے افسران کے ہمرارہ روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اطمینان کا اظہار
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ہفتہ کو سٹی مراتھون 2022 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کئے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ مراتھون کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں بعد ازاں کمشنر نے سٹی مراتھون 2022 کی سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جواد مظفر، ڈپٹی کمشنر ز، پاکستان رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
افسران نے کمشنر کو مراتھون کے انعقاد کے انتظامات کے بارے میں کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی مراتھون کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جاۓ۔ بعد ازاں کمشنر نے معین خان اکیڈمی اسٹیڈیم پر تقریب تقسیم انعامات کی ہونے والی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر، ڈی ایچ کے کلب کے سیکریٹری ذکا راجہ، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز پاکستان رینجرز، پولیس، ٹریفک پولیس کے افسران، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے بلدیاتی اداروں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر شہری اداروں کے افسران کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگربھی موجود تھے۔ کمشنر کو مراتھون روٹ کی نگرانی، آن اسپاٹ رجسٹریشن اور تقریب تقسیم انعامات کے انتظامات کے بارے میں کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے اسٹارٹ پوائنٹ اور فنشنگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اسٹیج کی تیاریوں کے انتظامات دیکھے۔
آن اسپاٹ رجسٹریشن ڈی ایچ اے کلب میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگی ایک گھنٹہ جاری رہے گی۔ صبح دس بجے مراتھون کا آغاز ہوگا میل رنرز کے لئے دس کلو میٹر ریس جبکہ فی میل رنرز کے لئے چھ کلو میٹر ریس ہوگی۔ کھیلوں سمیت مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات حصہ لیں گی بریفنگ ویڈیو پیغام میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی مراتھون میں شرکت کے لئے عوام سے اپیل۔ https://fb.watch/b20SKaRiRc
سٹی میراتھوں ریس میں تین مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے کٹیگری (ا نڈر 19) (انڈر 29) اور تیسری کیٹیگری (29 سال) سے زائد عمر کے افراد کے لئے ہوگی۔ ویٹرن کی خصوصی کیٹیگری جو پچاس سال سے زائدعمر کے افراد کے لئے ہوگی میں بھی مقابلے ہوں گے علاوہ ازیں اسپیشل بچوں اور فیملی فن ریس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے مراتھون ریس معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہو گی اور براستہ عبدالستار ایدھی ایوینیو، کیپٹن فرحان شہید پارک، خیابان اتحاد اور خیابان شاہین واپس معین خان اکیڈمی پر اختتام پذیر ہو گی۔ مراتھون کا فاصلہ دس کلو میٹر ہوگا۔ جبکہ خواتین کے لئے یہ فاصلہ چھ کلو میٹر ہوگا۔