تازہ ترین
Home / اہم خبریں / طالبہ پروین رند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ علامہ راشد محمود سومرو

طالبہ پروین رند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی (نوپ نیوز) ‏نواب شاہ یونیورسٹی میں زیادتی کوشش میں ناکامی پر یونیورسٹی طالبہ پروین رند کو کمرے میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ صوبائی حکومت نے بھیڑیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے حبس بےجا میں رکھی گئی تشدد کی شکار نواب شاہ یونیورسٹی کی طالبہ نورین رند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نمائندہ وفد نے ضلعی امیر مولانا قاری عبدالقیوم چنا کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں پہنچ کر طالبہ اور لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی ہراسمنٹ کی شکار طالبہ اور انکے لواحقین سے مواصلاتی گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری بہن ہیں آپ کی حرمت پر آنچ آنے نہیں دیں گے، اساتذہ کے روپ میں چھپے درندوں کو فوری بےنقاب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون میں بھرپور شرکت کی جائیگی۔ کوچ پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم غلام شبیر
https://www.nopnewstv.com/karachi-city-marathon ‎

صوبائی حکومت نے بھیڑیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، قانون کی رکھوالی کرنے والوں کا حالیہ واقعات میں کردار انتہائی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں کہیں بھی قانون کی عملداری نظر نہیں آرہی ہے، صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہم ہر مظلوم کے سنگ ہیں پروین رند کو انصاف کی فراہمی تک جمعیت علمائے اسلام متاثرہ خاندان ساتھ رہے گی۔

تعلقہ نوابشاہ کے امیر مولانا احمد جمالی، جنرل سیکریٹری شاہد حسین جوکھیو، بزنس فورم کے صوبائی نائب صدر حاجی ایاز علی نوناری وفد میں شامل تھے۔ دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام کے قائدین اور کارکنان کی احتجاجی کیمپ میں آمد کے نامزد مجرم کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے