تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون میں بھرپور شرکت کی جائیگی۔ کوچ پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم غلام شبیر

تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون میں بھرپور شرکت کی جائیگی۔ کوچ پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم غلام شبیر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر ہاؤس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی سید جواد مظفر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی سے پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم کے کوچ اور نیشنل بینک کے غلام شبیر اور عظمت اللہ خان کی ملاقات تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون کو کامیاب بنانے کے لئے شرکت کی یقین دہانی، غلام شبیرنے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا جس طرح سے کراچی میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے وہ دن دور نہیں جب یہ شہر اسپورٹس سٹی قرار پائے گا، اور تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون کے انعقاد سے دنیا میں ایک سافٹ میسج جائیگا۔

 

مزید پڑھیں: چترال میں سال 2022 کی شجر مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس مہم کے دوران 22 لاکھ پودے لوگوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے
https://www.nopnewstv.com/2022-tree-campaign-launched ‎

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب انٹرنیشنل میراتھون کا انعقاد بھی پاکستان کے شہر کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے درخواست کی ہے کہ وہ جوق درجوق شرکت کرکے کراچی کا نام دنیائے کھیل میں روشن کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے