Home / اہم خبریں / تمام ادارے اور علاقہ معززین ناران میں سیاحت کی ترقی کے لئے ملکر کوشش کریں گے۔ کمشنر ہزارہ

تمام ادارے اور علاقہ معززین ناران میں سیاحت کی ترقی کے لئے ملکر کوشش کریں گے۔ کمشنر ہزارہ

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت ناران کے معززین و کے ڈی اے کے زمہ داران کا اہم اجلاس تمام شکوے دور آئندہ کے لئیے سیاحت کی ترقی کے لئیے ملکر چلنے کا عزم گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کمشنر ہزارہ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان چئیرمین کا غان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان ناران کے معززین جن میں محمد فاروق انور لالہ یاسر ہارون عبدالقدوس لالہ سرور خان رشید عبیدی محمد اسلم ودیگر شامل تھے نے شرکت کی اجلاس میں ناران آپریشن کے بعد عوام اور کے ڈی اے کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال سمیت نقشوں کے مسائل ودیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی جس پر کمشنر ہزارہ اور چئیرمین کے ڈی اے ڈاکٹر ایمل زمان نے یقین دلایا کہ کے ڈی اے ایک سرکاری ادارہ ہے اور اس کا مقصد علاقہ میں سیاحت کی ترقی ہے اور ملکر علاقہ میں سیاحتی ترقی کے لئے کوشش کریں گے انھوں نے یقین دلایا کہ ناران میں نقشوں ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے جس پر ناران کے عوام نے بھی اپنی طرف سے کے ڈی اے کے زمہ داران کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے