Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صحافت میرپورخاص کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صحافت میرپورخاص کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کراچی (نوپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صحافت میرپورخاص کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ گذشتہ روز بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر کے صحافتی اداروں کی طرف سے جمہوری روایت کی پاسداری رکھنا خوش آئند ہے۔ صحافت کو آج سب سے زیادہ خطرہ وفاقی حکومت میں بیٹھے نااہل کپتان سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سردار محمد وارث خاصخیلی، مختیار کیریو، اظہر علی، حسن رضا ملک اور بابو شرف الدین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزاد صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ میرپورخاص کے ڈی آٸی جی ذوالفقار علی مہر اور ایس ایس پی کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے بھی ایوان صحافت پہنچ کر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ شفاف و حقیقی صحافتی انتخابات کرانے کے عمل کو سراہا اور ڈویژن میں مثبت و حقیقی عملی صحافت کے ریاستی ستون کا بہترین کردار ادا کرنے پر ایوان صحافت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایوان صحافت کے بانی و سرپرست روح رواں ایڈوکیٹ محمد ہاشم شر نے بتایا کہ یہ ایوان چھوٹی جگہ پر قاٸم ضرور ہے لیکن اس سے وابستہ صحافی اپنی دھرتی کا وسیع فہم اور بصیرت رکھتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے