میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رئیس غلام قادر مری اور سپاف سندھ کے نائب صدر دریاء خان مری نے ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے 2022 کے انتخابات میں شاہین فرینڈ پینل کے مشترکہ امیداروں کی حمایت اور بھرہور مدد کرنے کا اعلان کردیا، شاہین فرینڈ پینل کے مشترکہ صدارتی امیدوار حاجی قلندر بخش لغاری، نائب صدر ہتیش کمار، جنرل سیکریٹری نظیر جروار علی گوہر مری اور دیگر عہدیداران وہ سینئر وکلاء محمود احمد راجپوت، عبدالعزیز میمن، ممتاز جروار کی قیادت میں بڑی تعداد میں وکلاء نے رئیس غلام قادر مری اور دریاء خان مری سے ملاقات کی، اس موقع پر رئیس غلام قادر مری نے شاہین فرینڈنپینل کے مشترکہ امیدواروں کی ہر ممکن مدد کرنے اور مکمل حمایت کا اعلان کیا۔