تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ ذوالفقار علی مہر ڈی آئی جی میرپورخاص

پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ ذوالفقار علی مہر ڈی آئی جی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ذوالفقار علئ مہر کی زیر صدارت رینج ویلفئیر کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں رینج ویلفیئر کمیٹی کے میمبران ایس ایس پی میرپورخاص محمد اسد علی چوھدری، ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی اور ایس پی مٹھی حسن سردار نیازی نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص کی جانب سے ویلفیئر گرانٹ کی مد موصول شدہ 113 کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی، اس سلسلے میں ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 80 کیسز، پولیس ملازمین کے انتقال پر ان کی تجہیز و تکفین کے لئے 16 کیسز، اور پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی شادی کی مد میں 17 کیسز کی منظوری دی گئی، جس کے بعد متعلقہ پولیس افسران و ملازمین اور ان کے اہلخانہ میں رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے جان دینے والے شہداء اور دوران سروس انتقال کیے جانے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ ہماری پولیس فیملی کا حصہ ہیں جنہیں ہم کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران و ملازمین کی بہبود کے لئے مزید خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے