تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ

اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ

کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) ایس ایس پی سوہائی عزیز کی ہدایات پر کراچی اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر رحمت چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوۓ 2 ملزمان کو بیمہ اسلحہ گرفتار کرلیا ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی برآمد۔ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں فیاض عرف شانی ولد میٹھا خان اور شیر زمان ولد شیر جان شامل ہیں۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔ اعتراف کردہ وارداتوں میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری۔ برآمد کی گئی بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے