Home / اہم خبریں / جیکب آباد میں جرائم بڑھ گئے، مسلح افراد نے ٹیچر سے موٹر سائیکل چھین لی، کریانہ کی دوکان میں نقب لگا کر چوری کی واردات

جیکب آباد میں جرائم بڑھ گئے، مسلح افراد نے ٹیچر سے موٹر سائیکل چھین لی، کریانہ کی دوکان میں نقب لگا کر چوری کی واردات

جیکب آباد (نوپ نیوز) جیکب آباد میں جرائم بڑھ گئے مولا داد تھانے کی حدود میں ڈیوٹی سے واپس گھر جانے والے ٹیچر معشوق ڈومکی سے مسلح افراد موٹر سائیکل چھن کر فرار ہو گئے جبکہ کے جی ہائی اسکول کے قریب شفیق سومرو کی ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل چور لے گئے، دوسری جانب سول لائین تھانے کی حدود پولیس مددگار سینٹر کے قریب کیلاش کمار کی کریانہ کی دوکان کو نقب لگا کر ڈہائی لاکھ نقدی اور سامان چوری کرکے لے گئے علاوہ ازیں سٹی تھانے کی حدود سینما روڈ پر استاد قدیرشیخ کی دوکان کے تالے توڑ کر چور کاپر تار کی بوری، ہیوی موٹریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے شہر میں جرائم کو روکنے میں پولیس مکمل بے بس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں اور شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے