تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تحریک انصاف کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کیلئے سیاسی، سماجی تنظیموں سے رابطے تیز

تحریک انصاف کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کیلئے سیاسی، سماجی تنظیموں سے رابطے تیز

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روز نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (نکاٹی) کا دورہ کیا اس موقع پر خرم شیر زمان نے نکاٹی ممبران کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو کالے قانون کے خلاف ایک پیج پر لا رہے ہیں ترمیم کے بعد میئر کے پاس شہر کو چلانے کا کوئی نظام نہیں ہوگا ایک غیر منتخب میئر شہر کے مسائل حل نہیں کر سکتا، اس موقع پر وفد میں اراکین اسمبلی سعید آفریدی، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران علی شاہ، سدرہ عمران، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما ضیاء، پی ٹی آئی رہنما فراز لاکھانی، نواز مندوخیل، فضہ ذیشان، شیراز ناگانی موجود تھے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے نکاٹی ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی پی نے نئے بلدیاتی بل میں مقامی حکومتوں کو بے اختیار کر دیا ہے، ہمیں ہر صورت پیپلز پارٹی کو روکنا ہے اگر اس قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوئے تو مزید تباہی آئے گی، اس کالے قانون کے خلاف مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لائیں گے خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم 4 سال یہی کہتے رہیں کہ ہمیں کرنا کیا ہے نکاٹی ممبران کے ہمارے موقف کو سراہا ہے، کاروباری برادری شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، شہر کے آنے والے میئر کے پاس ٹرانسپورٹ، پانی، بلڈنگ کنٹرول، صحت، تعلیم کا نظام نہیں ہوگا، ترمیمی بل کے اندر میئر چور دروازے سے سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے آئے گا شہر کا میئر منتخب نہیں ہوگا، سندھ حکومت کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے صوبے کا حال برا ہے، جو ڈیمانڈ ہم کر رہے ہیں، وہ ہم نے اپنی صوبائی حکومتوں میں دیے ہیں دیگر صوبوں کے شہروں میں میئر با اختیار ہونگے ہم نے نکاٹی کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے شہر کی بڑی بڑی سڑکیں وزیراعظم بنا رہے ہیں کے سی آر وزیراعظم بنانے جارہے ہیں کووڈ کی ویکسین وزیراعظم نے دی، سندھ حکومت نے کیا کیا ؟ ہم اس کالے قانون کیخلاف یہاں آئے ہیں اس کالے قانون کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا، پہلی مرتبہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جارہا ہے دوسری جانب بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد آل پاکستان میمن فیڈریشن ایسوسی ایشن اور سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کیلئے پہنچے خرم شیر زمان نے رہنماؤں کو آل پاکستان اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت پیش کی اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن ایسوسیشن کے صدر حنیف موٹلانی نے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نہ سڑکیں صحیح ہیں، نہ یہاں کاروبار صحیح ہے، ہم کراچی کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں، مئیر پہلے بھی بےاختار تھا آئندہ بھی بےاختار ہوگا، ہم کراچی کی بہتری کیلئے آواز اٹھانے والوں کا ساتھ دیں گے، عہدے آتے اور جاتے ہیں، ہمیں جواب رب کو دینا ہے، ایم پی ایز کو ہم نے منتخب کیا، چاہتے ہیں عوامی نمائندے کام کریں، ہم بلدیاتی قانون کو پڑھیں گے ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کو بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا کراچی میں اپنا اسٹیک و اہم کردار ہے سنی تحریک نے کراچی کے حق کیلئے شانہ بشانہ آواز بلند کی ہے، کراچی کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں پی پی کے کالے قانون کے مخالف ہیں 12 دسمبر کو آل کراچی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کی نمائندگی و ساتھ کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کابینہ کی فائننس کمیٹی کا اجلاس بےمعنی، صرف خانہ پوری کے کچھ نہیں، اجلاس میں اپنی اپنی کرپشن کی داستان ایک وزیر دوسرے وزیر کو سُنائے گا، بغیر اپوزیشن نمائندگان کے اہم اجلاس نہ دنیا میں کہیں دیکھے نہ کہیں سنے گئے کابینہ کے اجلاس میں بات ہوگی کے کون کتنا بڑا نااہل وزیر ہے، اجلاس میں کرپشن کا نیا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، اپوزیشن کے کسی نمائندے کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی ممبرشب نہ دینے کے پیچھے کالی سوچ ہے، اجلاس میں کیا ہی اچھا ہو اگر پینشن، زکوٰۃ، ڈیسکوں کی خریداری، منی لانڈرنگ و دیگر پر بات کی جائے، سندھ کو لوٹ کر کھانے والے ظالم حکمرانوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے فائننس کمیٹی کا اجلاس ڈرامے بازی اور عوام کے دلوں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ہمیں یقین ہے ان اجلاسوں میں نہ پہلے عوامی مفاد کا سوچا گیا نہ آئیندہ سوچا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے