تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 مقابلوں کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن

کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 مقابلوں کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ 13 دسمبر تا 22 دسمبر تک ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 مقابلوں کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ منگل کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ایڈیشنل کمشنر۔ ٹو جواد مظفر، ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، ایڈمنسٹریٹر شرقی رحمت اللہ شیخ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر زین العابدین، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے اور کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینجر ارشد خان، ٹریفک پولیس، پاکستان رینجرز، کے ایم سی، بلدیاتی اداروں، فائربریگیڈ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام انتظامات کورونا ایس او پیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کئے گئے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور راستوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ ضلعی بلدیہ شرقی اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کرے گی اس موقع پر حکیم سعید پارکنگ لاٹ اور غریب نواز گراونڈ میں پارکنگ کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ صرف ضروری راستوں کو بند کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے راستوں اور اطراف پر صفائی کو یقینی بنایا جائے گا، کمشنر کراچی کی ہدایت پر صفائی، بجلی و پانی کی فراہمی، سمیت دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کسی بھی ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی سربراہی میں نگران کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ایڈمنسٹریٹر شرقی اور محکمہ صحت کے ڈائریکڑ کو ہدایت کی گئی کو وہ تمام ضروری انتظامات بدھ تک مکمل کر لیں، کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ میجز کا انعقاد اہم کرکٹ ایونٹ ہے متعلقہ ادارے اس کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔مربو ط کوششیں کریں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے۔ کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں یقینی بنایا جائے کہ متبادل ٹریفک انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری نہ ہو۔ اجلاس کو متبادل ٹریفک انتظامات، اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی کے انتظامات، پارکنگ انتظامات شٹل سروس کی فراہمی، صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے