تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ عابد جیلانی رہنما پاکستان تحریک انصاف

وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ عابد جیلانی رہنما پاکستان تحریک انصاف

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں المستقیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے علاقہ مکینوں کے مسائل کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عابد جیلانی اور شاہ فیصل ٹاؤن کے ممبران، یو سی 7 کے ممبران، المستقیم کے سید عمران احمد، کمال خانزادہ، بدر عالم خان، سید شعیب مسعود، راشد خان اور جنید علی سمیت دیگر اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عابد جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ سمیت پورے پاکستان میں عوام سے رابطہ میں ہے۔ عوام کی خدمات کے لئے پی ٹی آئی حکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے بے گھر افراد کیلئے چھت کی فراہمی یقینی بنائی۔ روزگار کے مواقع پیدا کئے، عوامی ریلیف کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گئے جو عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے دن رات اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مشکلات کی بھنور سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔ تحریک انصاف نے کراچی میں ترقیاتی فنڈز سے علاقوں کی گلیاں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کو بہتر بنایا بلدیاتی کاموں کے اعتبار سے سندھ حکومت مکمل فیل ہوچکی ہے۔ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کو پاکستان کا روشن مستقبل عزیز ہے جس کی خاطر دن رات جدوجہد کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مسائل کا حل یقینی بنانے اورعوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے انشاء اللہ ہر صورت میں پورے کریگی۔ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ کراچی ایسا شہر ہے جس کی ترقی میں سارے پاکستان کی ترقی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں لا کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تیزی کیساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے