تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا گورنمنٹ پی ایس ایس ایس ایس ڈگری کالج بوائز سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا گورنمنٹ پی ایس ایس ایس ایس ڈگری کالج بوائز سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے گورنمنٹ پی ایس ایس ایس ایس ڈگری کالج بوائز اور شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا، ڈگری کالج میں کیئرر کونسل پروگرام میں سینٹر ملک امام الدین شوقین نے طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ڈگری حاصل کرنا ضروری نہیں بلکہ ڈگری کے اصول اور اس کے اصل اغراض مقاصد حاصل کرنا بہت اہم ہے انھوں نے کہا کہ آج کل یہ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ گریجویشن کرکے سرکاری نوکری حاصل کی جائے مگر میں بزنس پر یقین رکھتا ہوں میرا بہت بڑے پیمانے پر بزنس ہے کامیاب زندگی کا راز اپنا بزنس ہے انہوں نے کہا سیاست، صنعنت کاری، سماجی یا زندگی کا کوئی بھی پہلو ہو ایمانداری کو پہلی ترجیع دی جائے تو انسان زندگی کے ہر موڑ پر سرخرو ہوگا انہوں نے کہا کسی بھی انسان کی محنت رائیگاں نہیں جاتی ہمارے پغمبر نے بھی تجارت کو پسند کیا ہے، طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تمارے والدین بہن، بھائی تمہارے اصل دوست ہیں جس میں کامیابی کا راز مضمر ہے انہوں نے اپنی کامیاب زندگی کے تجربات طلباء کے ساتھ شیئر کیے اس موقع پر پرنسپل نواز کمبھر نے سنیٹر امام الدین شوقین کی سیاسی سماجی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام الدین شوقین سیاسی اور سماجی لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتے اس موقع پر پروفیسر مبین وسان پروفیسر غلام مصطفی پروفیسر غلام عباس لغاری، پروفیسر ممتاز لغاری بھی موجود تھے بعد اذاں سینیٹر امام الدین شوقین نے شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا کیمپس ڈائریکٹر نوید واحد اعوان کا کہنا تھا کہ کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے کے لئے دو سو ایکڑ زمین درکار ہے جبکہ ٹرانسپورٹ، جنریٹر، فلٹر پلانٹ اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا ہے، اس سلسلے میں سنیٹر امام الدین شوقین نے بس جنریٹر اور کیمپس میں روڈ دینے کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ زمین کے مسئلے کو سندھ حکومت سے حل کرانے کا وعدہ کیا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس پروفیسر یونس کمبھر و دیگر انتظامیہ بھی موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے