تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ 20 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی کورونا کے باعث ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہوگا، پاکستان میزبان ہوگا

گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ 20 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی کورونا کے باعث ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہوگا، پاکستان میزبان ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گلیڈی ایٹرز ویسپا اسکریبل چیمپیئن شپ 20 نومبر سے شروع ہوگی۔ کوویڈ 19 کے باعث ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہوگا، ورچوئل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ویسپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے کراچی میں پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئین شپ میں 23 ممالک کے 100 سے زائد پلیئرز نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دنیا کے بہترین کھلاڑی، سابق چیمپیئن اور کئی ممالک کے چیمپیئن ہی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہیں۔ طارق پرویز نے بتایا کہ چیمپیئن شپ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگی جس کے میچز ہفتہ اور اتوار کو ہوں گے۔ گروپ مرحلے کے میچز 20, 21 اور 27، 28 نومبر جبکہ کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل 5 اور 6 نومبر کو شیڈول ہیں۔ چیمپیئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 8 ہزار یورو ہے جو ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلسل تیسری ورلڈ چیمپیئن شپ کی آن لائن میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی 7 رکنی ٹیم حصہ لے گی جس کے کپتان وسیم کھتری ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سید عماد علی، حشام ہادی خان، علی سلمان، صائم وقار، عثمان شوکت اور باسل خان شامل ہیں۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کی میزبانی کرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ گلیڈی ایٹرز اسکریبل کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان آئندہ سال فزیکل ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کی میزبانی کی پیشکش بھی کرے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے