کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پیر کے روز چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں دوسرے محکموں سے آئے افسران کی تعیناتیوں، کورنگی کے ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء راجہ اظہر نے کہا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں عرصہ دراز سے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے ڈیپورٹیشن پر آئے افسران ایم ڈی اے میں کھلی کرپشن مچا رہے ہیں ان افسران کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور چئیرمن اینٹی کرپشن کو کئی خطوط لکھے، معاملے پر عدم توجہی کی وجہ سے مجبوراً نیب سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے اپنی ملاقات میں اپنے حلقے کورنگی پی ایس 97 میں بدانتظامی کیخلاف ڈپٹی کمشنر کورنگی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کے عوام گندگی کے ڈھیر، سیوریج کی ٹوٹی لائنیں امن و امان کی صورتحال سےشدید پریشان ہیں کورنگی میں دکانداروں کی جانب سے منافع خوری عام ہوچکی ہے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے والوں کیخلاف ڈی سی کورنگی کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی کورنگی میں سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت نہیں کی جاتی پرائس کنٹرول کا کوئی نظام موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حلقے میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے دورانِ تعمیرات ڈی سی کی جانب سے کوئی عملہ کاروائی نہیں کرتا لوگوں کے لاکھوں روپے کا سرمایہ بے دردی سے مسمار کر دیا جاتا ہے، ہماری درخواست صرف اتنی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے ڈی سی کو پابند کیا جائے ڈپٹی کمشنر اپنی ذمہ داریوں کیلئے سنجیدہ ہوں، ڈپٹی کمشنر کورنگی اپاہج ہیں ڈی سی صرف مال بنانے کیلئے ہیں یہ مال بلاول زرداری کو خوش کرنے کیلئے بنایا جارہا ہے کمیشن کرپشن ہی ڈی سیز کا اصل کام ہے کورنگی میں رشوت کا رجحان عام ہوگیا ہے حلقے میں کتوں کی بڑھتی ہوئی بہتات پر تحفظات ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف چلان اکھٹا کرنے کے بجائے کمیشن اکھٹا کیا جاتا ہے، لاک ڈاؤن کی آڑ میں مختلف شعبوں سے لاکھوں روپے کمیشن کے عوض رقم بٹوری گئی سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے غیرقانونی سرگرمیاں عام ہوگئیں ہیں ایسے عناصر کیخلاف ضلع انتظامیہ کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مزید تھپکی دے رہی جس سے عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔