Home / اہم خبریں / حکمرانوں کے خلاف مہنگائی کے میٹھے زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ

حکمرانوں کے خلاف مہنگائی کے میٹھے زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس- 102سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے کراچی پریس کلب کے سامنے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ایم ایس ایف (ن) سندھ اور خواتین ونگ مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی اور کرپشن کے سونامی کے حوالے کرنے والے مسلط حکمران بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں، حکمرانوں کے خلاف مہنگائی کے میٹھے زہر نے اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ حکومت کے خلاف سڑکوں پرآ چکا ہے، کرپشن اور مہنگائی کی ماں موجودہ مسلط حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ماضی کے آمر ایوب خان کی طرح موجودہ سویلین آمر بھی چینی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طلبہ تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ اور خواتین ونگ مسلم لیگ (ن) سندھ کے کارکنوں اور رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے سامنے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی کرپشن کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، عادل عمران، اشرف زمان، رمیز پنہور، شکیل یوسفزئی، پیر محمد، عبد الرحمن، فرمان اللہ، غلام جان، سلیم لغاری، حارث تنولی، رانا شوکت، رانا دانش، ابراہیم،محمد اسماعیل، عبدالقادر، مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سندھ کی صدر سورٹھ تھیبو، پروین بشیر سمیت ہزاروں کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوں، خواتین اور رہنماؤں نے مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کے ذمہ دار نا اہل حکمرانوں کو اقتدار سے نکالے بغیر عوام کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، ملک میں فوری، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ کروائے گئے تو پاکستان 1970 کی دہائی جیسے حالات کا شکار ہو سکتا ہے، پاکستان کو انتشار اور افراتفری سے بچانے کے لئے عدالت عظمی الیکشن کمیشن کو فوری انتخابات کے انعقاد کا حکم دے، یاسر عدیل شیخ نے قوم کو یاد دلایا کہ ماضی کے ایک ڈکٹیٹر ایوب خان کے دور میں صرف اسلام آباد میں مظاہرے پر ایوب خان کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا لیکن آج تو پاکستان کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں میں مسلط اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس کا نوٹس صرف عدالت عظمی ہی لے سکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور نقیب انقلاب محترمہ مریم نواز شریف ملک اور قوم کو انتشار سے بچانے کے لئے فوری انتخابات کو واحد حل سمجھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے