تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈو آدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے کرنل الیاس عباسی تھے جبکہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر قربان علی سیال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈی ایس پی ٹنڈو آدم عطا محمد ڈاہری، ایس ایچ او ذوالفقار پائی، پولیس افسران، اسسٹنٹ مختیارکار ایاز کیریو، پاک فوج کے کیپٹن عبدالوہاب فوجی افسران و جوانوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء کے مابین یوم اقبال کی مناسبت سے تقریری اور کلام اقبال کا مقابلہ منعقد ہوا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو افواج پاکستان کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے تقریب سے کرنل الیاس عباسی، پروفیسر قربان علی سیال، پروفیسر غلام مصطفیٰ تبسم، پروفیسر عبداللہ اندھڑ، پروفیسر احمد جبران غوری، پروفیسر احمد بلال غوری اور پروفیسر ابرار بیگ نے خطاب کیا، قومی ترانہ تمام حاضرین نے یک زبان کھڑے ہوکر پڑھا اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے پورا ہال گونج اٹھا، پروفیسر قربان علی سیال نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور یوم اقبال کے حوالے سے بہترین تقریر پیش کی، پروگرام میں کالج کے پروفیسرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی کرنل الیاس عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام آج ملکر پورے ملک میں مفکر اسلام علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں یقیناً آج اقبال کے پیغام امت مسلمہ کی وحدانیت اور خودی و خودداری کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اقبال کا پیغام سرحدوں کا پابند نہیں وہ امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں وہ مفکر اسلام ہیں وہ بندہ مومن کا حقیقی روپ ہیں، انکی شاعری میں اللہ کی وحدانیت، عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسلاف کے کارنامے بڑے دلسوز، دل گداز اور سبق آموز انداز میں بیان کیا گیا ہے اقبال نے جو علیحدہ مسلم وطن کا خواب دیکھا تھا الہ آباد کے خطبے میں واضح کر دیا تھا دشمن نے بڑے نقشے بنائے اور اس ارض پاک کو توڑنے کی بڑی سازشیں تیار کیں اور کر رہے ہیں مگر وہ بھول گئے کہ پاک آرمی کا جوان و افسر بھرتی ہی شہادت کی آرزو لیکر ہوتا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے ملکر دشمن کا ہر محاظ پر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی ملکر دشمن کو شکست فاش دینی ہے اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے افواج پاکستان دشمن سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے علی گڑھ کالج کا انتخاب بڑا سوچ سمجھ کر کیا ہے اسکی بڑی تاریخ ہے انشاءاللہ یہاں کے طلباء اور اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے ناصرف اس کالج کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے غیور، باہمت اور غیرت مند جوانوں کے لیے، کالج کے طلباء کی کھیلوں کی سرگرمی کے لیے کیش پرائز اور بہترین انداز میں پروگرام چلانے، لہو گرمائے رکھنے اور بہترین کمپیئرنگ کرنے پر پروفیسر احمد بلال غوری کو کیش پرائز دیا۔ جبکہ پروفیسر غلام مصطفی تبسم نے مہمانِ خصوصی کو اپنی ذاتی تصانیف پیش کیں۔ افواج پاکستان نے علامہ اقبال کے حوالے سے نایاب معلوماتی ڈاکومنٹری پیش کی انکا مزید کہنا تھا یہ ففتھ جنریشن وار ہے نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کا مثبت استعمال کرکے آگے بڑھنا ہے یہ دیکھنا ہے کہ جانے انجانے میں دشمن کی سازش کا حصہ تو نہیں بن رہے، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ناکام کرنا ہے یقیناً آج کا یہ پروگرام ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلاف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ضائع نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے