تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاٹی سرگرم ایسوسی ایشن، صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمشنر کراچی اقبال میمن

کاٹی سرگرم ایسوسی ایشن، صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمشنر کراچی اقبال میمن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کاٹی انتہائی سرگرم ایسوسی ایشن ہے، جو صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملیر ندی پر اربن فاریسٹ کا خیال تھا تاہم کاٹی ملیر اور لیاری ندی میں اربن فاریسٹ پر کام کر چکی ہے جس پر فوری عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلمان اسلم، کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر ماہین سلمان، نائب صدر فرخ قندھاری، سابق صدور سلیم الزماں، جوہر قندھاری، دانش خان، فرحان الرحمان، مسعود نقی، شیخ فضل جلیل، سید فرخ مظہر، طارق ملک، ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی، ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان، ایس ایس پی ٹریفک شاہد میاں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل سمیت دیگر معززین اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کورنگی میں افسران کے تبادلے کے پیش نظر کاٹی کے مابین ایک معاہدہ ممکن ہے جس سے افسران کے تبادلے کی صورت میں کام التوا کا شکار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی آمد پر بہت متاثر ہوا ہوں کہ کس طرح کراچی کے صنعتکار ملک اور قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے سرگرم ہیں۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ لازمی ہے تاہم مہران ٹاؤن کے حوالے سے کاٹی اپنی سفارشات مرتب کرے تاکہ مشاورت سے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکے۔ اس سے قبل کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے کمشنر کراچی کو کاٹی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں ترقیاتی کاموں کے بے شمار مسائل ہیں، کورنگی صنعتی علاقہ حکومت کو یومیہ 60 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود علاقے میں سڑکوں اور سیوریج کے بے پناہ مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے لیے اس شہر کو اون کرنے کی ضرورت ہے۔ کاٹی صنعتوں اور تاجر برادری کی ہرممکن خدمت کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں معاونت کو قومی فریضہ تصور کرتی ہے۔ شہر کے انتظامی اداروں کی بہتری کے لیے نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے۔ سلمان اسلم نے کہا کہ حکومت سندھ صحت، تعلیم کے شعبوں میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے کئی کام یاب منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ کراچی کی بنیادی انتظامی اداروں میں بھی یہ ماڈل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ شہر ی انتظامیہ کو متعلقہ اداروں کے اختیارات دئیے جائیں اور کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور دیگر اداروں کو باہم مربوط کرنے کی کوشش کی جائیں اور تمام ادارے متفقہ طور پر ایک پیج پرنظر آئیں جس سے شہر کا امیج بہتر ہو۔کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے کہا کہ کراچی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، لیکن اس کے باوجود کراچی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ صنعتی علاقے میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، واٹر بورڈ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، صنعتکار اپنی مدد آپ کے تحت بورنگ سے پانی حاصل کرتے ہیں تو واٹر بورڈ اس پانی پر بھی ایک روپیہ فی لیٹر چارجز مانگتی ہے۔ واٹر بورڈ صنعتوں کو ان کے حق کا پانی پہنچائے، تاہم کورنگی صنعتی علاقے میں سڑکوں اور سیوریج کے مسائل سب کے سامنے عیاں ہیں۔ زبیر چھایا نے کہا کہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے، ملک میں انڈسٹری لگے گی تو ترقی ہوگی، معاشی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، کورنگی ڈی ایم سی کیلئے خصوصی فنڈز قائم کیا جائے۔ کاٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مہران ٹاؤن کے چیئرمین مسعود نقی نے کہا کہ شہر میں تجاوزات پر قابو پانا لازمی ہے کیونکہ تجاوزات کی جگہ پر جرائم پیشہ عناصر اپنی سرگرمیاں کرتے ہیں۔ مسعود نقی نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈنگ کا فقدان ہے۔ حکومت علاقے کی بہتری کیلئے فنڈنگ میں اضا فہ کرے۔ انہوں نے کاٹی اور کمشنر آفس کے درمیان مشاورت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے