تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پرائیڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز موسیقار ماسٹر غلام حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے رنگا رنگ میوزیکل نائٹ کا انعقاد

پرائیڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز موسیقار ماسٹر غلام حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے رنگا رنگ میوزیکل نائٹ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس تمغہ امتیاز موسیقار ماسٹر غلام حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ”شامِ سرگرم“ میوزیکل پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل اوپن ایئر آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں عمران جاوید، روزمیری، فضا بیگ، حنیف اخلاق، ڈاکٹر ہما میر، نعمان خان، ایم علی (غزل سنگر) نند لعل نے اپنی آواز کا جادو جگایا، پروگرام میں جوائنٹ سیکریٹری آرٹس کونسل اسجد بخاری، ممبر گورننگ باڈی کاشف گرامی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اسجد بخاری نے کہا کہ ماسٹر غلام حیدر ایک معروف کمپوزر تھے جنہوں نے آزادی کے بعد ہندوستان اور بعد میں پاکستان دونوں کے لیے کام کیا، انہوں نے مقبول راگوں کو پنجابی موسیقی کی رمق اور تال کے ساتھ جوڑ کر فلمی گانوں کا نہ صرف رخ بدلا بلکہ فلمی موسیقی کے ہدایت کاروں کا درجہ بلند کرنے میں بھی مدد کی۔ انہوں نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی جانب سے پروگرام میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کی نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے