تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کریانہ شاپس پر چینی ختم اور بلیک میں 150 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ سہولت بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔ 60 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور ضرورت کے مطابق سپلائی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ گلی محلہ کی کریانہ دکانوں نے چینی 150 روپے کلو فروخت کرنی شروع کردی ہے جبکہ 80 فیصد دکانوں پر چینی کا اسٹاک 48 گھنٹوں سے ختم ہے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی معطل ہے، پرائیویٹ ڈیلرز دکانداروں کو 110 سے 120 روپے کلو قیمت میں چینی سپلائی کر رہے ہیں، ہم 120روپے کلو چینی خرید کر سرکاری قیمت 90 روپے کلو پر فروخت نہیں کر سکتے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کے تحریک لبیک کے دھرنا کی وجہ سے راستے بند تھے جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی۔ حکام کے مطابق سرکاری چینی ضلع راولپنڈی میں اب ضرورت کے مطابق سپلائی کردی ہے آج شام تک چینی بحران ختم ہو جائے گا کئی علاقوں میں شہریوں نے چینی ختم ہونے پر مہنگی شکر اور گڑ کا چائے میں استعمال شروع کر دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے