تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی روز گولوں کی برسات میں چار میچز کے فیصلے ہوگئے

سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی روز گولوں کی برسات میں چار میچز کے فیصلے ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، سابق انٹرنیشنل پلیئر تسنیم عثمانی نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا، افتتاحی روز گولوں کی برسات میں چار میچز کے فیصلے ہوگئے، پی ایچ ایف ویمنز ہاکی ونگ سندھ کی جنرل منیجر و صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کی ہدایت پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے،

افتتاحی میچ میں تحسین منور الیون نے مینہ حسن الیون کو ایک کے مقابلے میں 9 گول سے، دوسرے میچ میں مسرت حنیف الیون نے یاسمین سمیع اللہ الیون کو صفر کے مقابلے میں 12 گول سے تیسرے میچ میں نگہت منظور جونیئر الیون نے سیدہ شہلا رضا الیون کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے اور چوتھے میچ میں لبنیٰ افتخار الیون نے انیلہ ناصر علی الیون کو ایک کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے راہ ہموار کرلی، واضح رہے سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لیگ میں شامل ٹیموں کو سابق اولمپیئنز کی بیگمات کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے