Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ادارہ برائے ذہنی صحت لاہور کا دورہ

وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ادارہ برائے ذہنی صحت لاہور کا دورہ

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے اور وہاں مریضوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولیات پر بریفنگ لی۔ بشریٰ بی بی نے انتظامیہ سے اسپتال کی مزید بہتری کے لئے پلان بھی طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ خاتون اول عام طور پر کسی سرکاری پروٹوکول کے بغیر عوامی مقامات کے دورے کرتی ہیں، اس سے قبل، وہ داتا دربار، دارالشفقت، فاؤنٹین ہاؤس اور دیگر مقامات کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے