Home / اہم خبریں / یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دورانیے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دورانیے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دورانیے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں وطن کے محافظوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک فوجی جوان کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سرحد پر دفاع وطن کے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ملتی ہے جس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی جوان خوشی کے ان لمحات کو کیسے بانٹتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور ان کے اہلخانہ کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے