Home / اہم خبریں / جشن آزادی نمائشی ڈاج بال میچز، الفا کالج بوائز اور گرلز کی ٹیم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جشن آزادی نمائشی ڈاج بال میچز، الفا کالج بوائز اور گرلز کی ٹیم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کے انعقاد ہونے لگے کراچی کے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام ڈاج بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں ڈاج بال نمائشی میچز منعقد ہوئے جس میں مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی الفا کالج کی پرنسپل صائمہ رضا تھیں انھوں نے کہا کہ حُب الوطنی ایک عظیم طاقت ہے جس نے سب کو ایک قوم کی صورت میں متحد کر رکھا ہے اس جذبے کو ساتھ لیکر ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے۔ صائمہ رضا نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو سال سے بچے زہنی دباؤ کا شکار ہیں انہیں کھلی فضا میں اسپورٹس ایکٹیوٹی فراہم کرنا بے حد ضروری تھا۔

نمائشی میچز کو سپر وائز کرنے کیلئے الفا ٍُایجوکیش نیٹ ورک کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ فرحان، اور مختلف اسپورٹس کوچز کے علاوہ سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عابد نعیم ، امتیاز شیخ، غلام یاسین، ناصر حبیب، مس طلعت، سید خضر مہدی اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ ڈاج بال میچز میں چار ٹیموں نے حصہ لیا الفا کالج بوائز کا مقابلہ رہنما اکیڈمی سے تھا جبکہ الفا کالج گرلز اور کے ایم اے کالج کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں پہلے کھیلے گئے خواتین مقابلوں میں الفا کالج گرلز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کے ایم اے کالج کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے دی، مردوں میں الفا کالج بوائز اور رہنما اکیڈمی کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے پلئرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے حریف پلئیرز کی تھرو سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں نے پھرتی کا خوب مظاہرہ کیا الفا کالج بوائز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رہنما اکیڈمی کو دو کے مقابلہ میں چار سیٹ سے شکست دی، جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والے میچز کی اختتامی تقریب بھی شایان شان انداز میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی ڈائریکٹر کاشان اقبال کے ہمراہ سلمان مصطفیٰ بصیر، زرک مشتاق، نوید علی، شہروز اقبال ، اور عمر الطاف نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔

انھوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کاشان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے طالب علموں کا مثبت کردار بہت ضروری ہے جس قوم میں ملک کیلئے کچھ کرنے کا سچا جذبہ محنت اور لگن ہو وہ کامیابی کے ساتھ اپنے ملک کو دوسرے ملکوں سے بہتر اور مختلف بنا سکتے ہیں انھوں نے نمائشی میچز کے کامیاب انعقاد کو خوب سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے