تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے ویکسی نیشنز سینٹرز میں رش بڑھ گیا ، شہریوں نےسماجی فاصلوں کی پابندی کو روند دیا

کراچی کے ویکسی نیشنز سینٹرز میں رش بڑھ گیا ، شہریوں نےسماجی فاصلوں کی پابندی کو روند دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے ویکسی نیشنز سینٹرز میں رش بڑھ گیا ، شہریوں نےسماجی فاصلوں کی پابندی کو روند دیا، گھنٹوں سے قطاروں میں لگے افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ مشتعل ہوگئے، ایکسپو سینٹر کے ہال کے شیشے توڑ دیے۔ کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھنے کے بعد ہسپتال کے مرکزی دروازے بند کر دیے گئے، ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی موجودگی میں شہریوں پر ڈنڈے برسا کر دروازے سے باہر کر دیا۔ کراچی میں ویکسینیشن سینٹرز پرعوام کا رش بڑھنے کے باعث بدنظمی کے واقعات تاہم شہر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ لیاری جنرل ہسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں شدید رش کے بعد دھکم پیل بڑھ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کے مرکزی دروازوں کو بند کر دیا، ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ایک شخص کو شہری پر ڈنڈے برساتے دیکھا جاسکتا ہے، ویکسین لگوانے آئے شہری دو روز سے خوار ہو گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے