تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تاجر الائنس کا کورونا ویکیسن کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا اعلان۔ عوام بنا کسی خوف کے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگوائیں۔ ایاز میمن موتی والا

تاجر الائنس کا کورونا ویکیسن کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا اعلان۔ عوام بنا کسی خوف کے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگوائیں۔ ایاز میمن موتی والا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایازمیمن موتی والا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن سے متعلق عوام میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ، تاجر الائنس ویکیسن لگوانے کے حوالے سے شہر قائد میں آگاہی مہم چلائے گی، عوام بنا کسی خوف کے ویکیسن لگوائیں، کورونا سے بچاؤ کے لیئے سماجی فاصلہ اور ویکیسن ہی بہتر اور موثر راستہ ہے، ان خیالات کا ا ظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے شروع دن سے ہی بہت سے سازشی نظریات اورافواہیں گردش کر رہی ہیں کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلایا جانے والا خوف و ہراس غیر ضروری ہے، عمومی طور پر یہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ جو انسان کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے وہ مر جائے گا جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے کورونا وائرس کے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا موثر طریقہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہے جب عوام ماسک، گلوز، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر پر سختی اور سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے لگیں گے تو کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ہی اس سے نجات کا واحد آسان حل ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں انڈین ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے یہ بھی کورونا وائرس کی ایک قسم ہے جو اس وقت تیزی سے پھیل رہی ہے ڈیلٹا وائرس نے انڈیا میں تباہی مچا دی ہے اور انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اگر ہم نے احتیاط نہ برتی اور حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہم بھی اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن بھی لگوائیں اور مکمل احتیاط کریں کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ابھی تک وہ جدید طبی سہولیات نہیں ہیں جو دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاس ہیں اگر وہ لوگ اس وبائی امراض سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں تو ہمارا حال نہ جانے کیا ہو اس لیئے پوری قوم اپنے لیئے اور دوسروں کی زندگیوں کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے