ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات (ایمرجنسی) میں مریضوں کے لئے لیبارٹری ٹیسٹ و ادویات بلکل مفت ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کا تمام تر اسٹاف دن ہو یا رات عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ہسپتال انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات (ایمرجنسی) میں ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے لئے تمام تر لیبارٹری ٹیسٹ و ادویات مفت فراہم کر رہی ہے جوکہ غریب عوام کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کے اندر مہیا کی جانے والی مفت سہولیات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال اس وقت اپنے وسائل سے زیادہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے تمام شعبہ جات بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مزید فعال بنایا جائے تا کہ ادارے سے بوجھ کم ہو اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔