تازہ ترین
Home / اسلام آباد / موٹروے پولیس کی مختلف واقعات میں فرائض کی احسن انجام دہی جاری۔ دوران سفر خاندان سے بچھڑ جانے والی دو بچیوں کو گھر والوں سے ملا دیا

موٹروے پولیس کی مختلف واقعات میں فرائض کی احسن انجام دہی جاری۔ دوران سفر خاندان سے بچھڑ جانے والی دو بچیوں کو گھر والوں سے ملا دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس کی مختلف واقعات میں فرائض کی احسن انجام دہی جاری۔ دوران سفر خاندان سے بچھڑ جانے والی دو بچیوں کو گھر والوں سے ملا دیا، تفصیلات کے مطابق تین سالہ عرفہ اپنے خاندان کے ہمراہ مظفر آباد سے ملتان کی جانب بذریعہ موٹر وے سفر کر رہی تھی۔ کلرکہار سروس ایریا میں اس کے خاندان والے آرام کی غرض سے رکے اور سفر جاری رکھا لیکن عرفہ کو وہی بھول گئے۔ دورانے پیٹرولنگ موٹر وے پولیس کی ٹیم نے بچی کو سہمے ہوئے پایا معلومات لینے پر بچی کچھ نہ بتا سکے جس پر اسے حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی، چند گھنٹے بعد جب بچی کے خاندان والے ایک مرتبہ پھر روکے تو بچی کو نہ پاکر موٹر وے پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ جس پر بچی کو باحفاظت اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور واقعے کے دوران 15 سالہ بچی اپنے خاندان کے ہمراہ مری سے واپسی پر ہکلا سروس ایریا میں بچھڑ گئی۔ موٹر وے پولیس نے پریشان حال بچی سے جب اس کے خاندان والوں کے بارے میں معلومات لینی چاہی تو بچی خاطر کا معلومات فراہم نہ کرسکی، جس پر اسے حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے خاندان کی تلاش شروع کر دی گئی اور لوکل پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی، مسلسل کوششوں کے بعد بچی کے رشتے دار سے رابطہ ہونے پر اسے اطلاع دی گئی، جس پر بچی کے خاندان والوں نے سیال موڑ سے واپس آئے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو باحفاظت اس کے والد حوالے کر دیا گیا۔ دونوں خاندانوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے