Home / اہم خبریں / آل پاکستان انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے پولیس جوانوں اور افسران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

آل پاکستان انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے پولیس جوانوں اور افسران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پاکستان انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب آج عید کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس جوانوں اور افسران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں۔ آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے جنرل سیکریٹری امین میمن، میرپورخاص انجمن تاجران کے عہدیداران شاکر قریشی، حاجی عبدالجبار قریشی، عبدالرؤف رحمانی، عثمان شیخ اور دیگر نے ڈی ایس پی سی آئی اے فضل الحق چانڈیو، ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن منظور کھوسو، ڈی ایس پی سٹی عبدالحکیم مزاری، ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن عابد نون، ایس ایچ او سیٹلائیٹ کامران ہالیپوٹو، انچارج ٹریفک نور محمد مری، اے ایس آئی ٹاؤن عباس علی عباسی اور دیگر اہلکاروں کو عید گفٹ جوڑے تقسیم کیے گئے اس موقع پر تاجروں نے ڈی آئی جی میرپورخاص پولیس رینج ذوالفقار مہر، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں ریجن و ضلعی میں امن و امان اور کمیونٹی پولیس کے ماحول بنانے پر تعریف کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے