تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دھابیجی کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل۔ چیف انجینئر (ای اینڈ ایم) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

دھابیجی کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل۔ چیف انجینئر (ای اینڈ ایم) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دھابیجی کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل، کراچی کو 3 روز سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے کئی بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل ہے۔ دھابیجی کراچی شہر کو پانی فراہم کرنیوالا ایک بڑا ذریعہ ہے، جہاں 21 بڑے پمپ نصب ہیں جو شہر کو پانی فراہم کرتے ہیں۔ دھابیجی سے پانی پپری پمپنگ اسٹیشن، نارتھ ایسٹ کراچی اور سی او ڈی پمپنگ اسٹیشن پہنچتا ہے جہاں سے شہر کے دیگر حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر (ای اینڈ ایم) انتخاب احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 10 سے 12 جولائی کے دوران کے الیکٹرک کے سسٹم میں 4 بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئیں، تمام 21 واٹر پمپس رک گئے اور شہر کو روزانہ کی بنیاد پر 177 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف انجینئر(ای اینڈ ایم)  انتخاب احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ پہلا بریک ڈاؤن 10 جولائی کی رات 2 بجکر 35 منٹ پر، دوسرا 11 جولائی کی رات 2 بج کر 45 منٹ پر جبکہ تیسرا اور چوتھا 12 جولائی کو صبح 5 بج کر 50 منٹ اور صبح 9 بج کر 55 منٹ پر ہوا، پانی کے واپس آنے والے دباؤ کے باعث 3 لائنیں پھٹ گئیں، شہر کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 72 گھنٹے کا وقت درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کو پانی فراہمی کرنے والی 72 انچ کی لائن کے مرمتی کام میں مصرف ہیں۔ واٹر بورڈ کی ٹیموں کو بارش اور متاثرہ لائن کے مقام کی وجہ سے مرمتی کام میں مشکلات کا سامنا ہے، پھٹنے والی دیگر دو لائنوں کی مرمت کا کام اتوار کی رات مکمل کیا جاچکا تھا تاہم آج صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک بار پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے یہ لائیں دوبارہ پھٹ گئیں۔ کے الیکٹرک کی ٹیم اس صورتحال کے حوالے سے مکمل طور پر خاموش ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے متعد بریک ڈاؤن پر کوئی بھی بیان دینے سے گریزاں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے