تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ کلب اور شمیل کرکٹ کلب کامیاب

آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ کلب اور شمیل کرکٹ کلب کامیاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے کنٹونمنٹ جیم خانہ کو بآسانی 86 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، عماد عالم نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 110 رنز اسکور کئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 44 رنز، محمد اصغر نے 25 رنز اور انٹرنیشنل کرکٹر انور علی نے 21 رنز اسکور کئے عمر خان نے تین جبکہ اشتیاق الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں کنٹونمنٹ جیم خانہ 42.1 اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عباد خان نے ناقابل شکست 87 جبکہ نعمان شاہد نے 33 رنز اور صبیح صدیقی نے 24 رنز اسکور کئے۔ فواد خان نے چار جبکہ محمد اصغر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور اصغر شاہ نے سر انجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے ایئرپورٹ جیم خانہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایئرپورٹ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام وکٹوں پر صرف 100 رنز بنائے، بہادر علی نے 32 رنز بنائے۔ علی مہر نے صرف 15 رنز دے کر 4 جبکہ اسد اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ آدرش ناظم نے 54 ناٹ آؤٹ اور امیر مختار نے 24 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ حضرت بلال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض فہیم احمد اور عزیز الرحمان نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے