تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عامر لطیف پر حملے میں ملوث 1 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، کراچی پریس کلب کی عامر لطیف پر شرپسند عناصرکی جانب سے حملے کی مذمت

عامر لطیف پر حملے میں ملوث 1 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، کراچی پریس کلب کی عامر لطیف پر شرپسند عناصرکی جانب سے حملے کی مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری عامر لطیف پر تشدد میں ملوث ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ بدھ کو تھانہ پریڈی نے سینئر صحافی عامر لطیف پر تشدد میں ملوث ملزم محمد اظہر کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ مدعی مقدمہ ہسپتال میں ہے ان کی نشاندہی پر کیس پراپرٹی قبضہ میں لے لی ہے۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع امبر میڈیکل سینٹر کے پارکنگ ایریا میں ملزمان نے کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور نیوز ایجنسی آن لائن کے بیورو چیف عامر لطیف پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ واقعے کے خلاف پریڈی تھانے میں عامر لطیف کی مدعیت میں اقدامِ قتل، ہنگامہ آرائی اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اظہر، اسلم، منیب اور دیگر 4 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اظہر نامی ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دیگر مفرور ہیں۔ دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداران و گورننگ باڈی کے ارکان نے کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور آن لائن نیوز ایجنسی کے بیورو چیف عامر لطیف پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری بیان میں فاضل جمیلی اور محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے آئے روز صحافیوں پر تشدد، جان لیوا حملے اور دھمکیوں کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں جوکہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافتی حلقوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کی توجہ اس طرح کے واقعات کی طرف بار بار مبذول کرانے کے باوجود ایسے کی واقعات کی روک تھام کے لے کچھ نہیں کیا جا رہا ایک اور سینئر صحافی پر شرپسندوں کا حملہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو صحافتی حلقے آئندہ کے لائحہ عمل اور سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے