تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملک میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ این سی او سی

ملک میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ این سی او سی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لئے مختلف اقسام کی ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد خواراکیں لگائی جاچکی ہیں، صرف رواں ماہ کے 3 روز میں ملک بھر میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں ہیں۔ این سی او سی کے مطابق تمام اکائیوں کو این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحٰی کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا۔ وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عمائدین کو یقین دلایا کہ این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کے لیے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے