Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کردی، میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کردی، میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ حریم شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں، میرے شوہر ابھی کراچی میں مقیم ہیں اور ہمارا نکاح بھی کراچی میں ہی ہوا ہے، میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نامور شخصیت ہیں، وہ ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے پاس وزارت بھی ہے جب کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ اپنی بیوی کو منا لیں گے تو میں بتا دوں گی، میں اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر جاری کروں گی، ہم 4 تاریخ کو ترکی جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ایک انٹریو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے