Home / اہم خبریں / مسجد کی آڑ میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمین خالی کرائی جائے۔ عبدالواحد خان

مسجد کی آڑ میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمین خالی کرائی جائے۔ عبدالواحد خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی تھانہ شاہ لطیف ضلع ملیر کی حدود خلدآباد مین نیشنل ہائی وے ایبٹ لیبارٹری کے قریب سروس روڈ پر ایک بار پھر قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا۔ جس پر سندھ ہائی کورٹ کے پٹیشنر عبدالواحد خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت تمام اداروں کو قانونی کاروائی کیلئے درخواست جمع کرادی۔ سندھ ہائی کورٹ میں کیس نمبر 7905/2017 کے پٹیشنر عبدالواحد خان نے کہا ہے کہ 2 مئی 2019 کو عدالت کے حکم کے تحت مین نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ سے قبضہ ختم کرانے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے غیر قانونی تجاوزات 17 ستمبر 2019 کو مسمار کی مگر کارروائی نامکمل تھی۔ قبضہ مافیا عطاء اللہ ولد محمد طلحہ ان کے ہمراہ محمد عمران ولد حاتم خان و دیگر نامعلوم نے سندھ ہائی کورٹ کے آرڈر پر مسمار کی جانے والی سرکاری زمین پر آہستہ آہستہ دوبارہ غیر قانونی تجاوزات بنانا شروع کر دی۔ قبضہ مافیا کے کارندوں نے درخواست گزارعبدالواحد خان کے گھر پر حملہ کرکے اس کو اور اہ لخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، حملے میں عبدالواحد سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔عبدالواحد خان نے کہا ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور مسجد کی آڑ میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمین خالی کرائی جائے، اعلیٰ حکام اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے آرڈر پر مسمار کی گئی سرکاری زمین پر ایک بار پھر غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے، لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے