Home/اہم خبریں/میرپورخاص میں تین شراب خانوں کی حکومت سندھ کے احکامات و ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، محکمہ ایکساٸیز اور دیگر متعلقہ ادارے تاحال لاعلم
میرپورخاص میں تین شراب خانوں کی حکومت سندھ کے احکامات و ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، محکمہ ایکساٸیز اور دیگر متعلقہ ادارے تاحال لاعلم
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص شہر میں قاٸم تین شراب خانے حکومتی و ضلعی اور مقامی ایکساٸیز افسران کی کورونا ایس او پیز کے تحت پابندی شام چھ بجے شراب خانہ بند کرنے کی ہدایات کو مکمل نظر انداز اور خاطر میں نہ لاتے ہوٸے آٹھ سے نو بجے تک شراب بیچتے ہیں، شراب خانہ انتظامیہ کو بند کرنے کا مقررہ وقت بتانے پر شراب خانے کے عملے کی شدید بدتمیزی اور متعلقہ اعلیٰ افسران کو مغلظات بکنے لگے، متعلقہ ایس ایچ اوز کو پیسے دے کر زاٸد وقت لینے کا مبینہ الزام۔ تینوں شراب خانوں کا عملہ بند کرنے کے مقررہ وقت سے دو سے تین گھنٹے زاٸد کھلا رہتا ہے جبکہ محکمہ ایکساٸیز اور دیگر متعلقہ ادارے تاحال لاعلم ہیں۔